English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایئر عربیہ کی طرف سے بھٹکل ٹراول ہاؤس کے لیے لگاتار پانچویں مرتبہ ایوارڈ۔ کامیابی و ترقی کا ایک اہم سنگ میل۔ 

share with us

بھٹکل :23اکتوبر2018(فکروخبرنیوز)شہر بھٹکل کی مشہور و معروف اور سفریات کی دنیا کی ایک مستند ٹراول ایجنسی نے آج کامیابی و ترقی کی ایک اور اہم ترین منزل  چھولی ہے، گذشتہ ایک دہائی سے الحمدللّٰہ بتدریج گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی اس ٹراول ایجنسی نے اپنی عمر کے بارھویں سن میں قدم رکھتے ہی لگاتار پانچویں مرتبہ ایئر عربیہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے اورساحلی پٹی پر یہ اعزاز حاصل کرنے والی واحد ٹراول ایجنسی بن گئی ہے، تین بار ٹاپ ٹراول ایجنٹ ایوارڈ کے بعد گزشتہ بار "موسٹ انٹرپرائزنگ ٹراول ایجنسی" کا ایوارڈ اور اب ایئر عربیہ کے غیر معمولی تعاون کے اعتراف میں دی جانے والی سرٹیفیکٹ بھٹکل ٹراول ہاؤس کے حصے میں آئی ہے، کم وقت میں اور تیز رفتار دوڑتی ہوئی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بناکر ترقی کی ان منزلوں کی حصول یابی درحقیقت اس کے بانی کے اخلاص اور جذبہ خدمت کی دلیل ہے، بھٹکل ٹراول ہاؤس کی خدمات کے اعتراف میں خلیج کی مشہور ایئرلائن ایئر عربیہ کی طرف سے آج  یہ ایوارڈ گوا کے آفس منیجر مسٹر آئیوان نے بھٹکل حاضر ہوکر بھٹکل ٹراول ہاؤس کے کارکنان کی خدمت میں پیش کیا،
ملحوظ رہے کہ بھٹکل ٹراول ہاؤس سفریات سے متعلق تمام ضرورتوں کی جانکاری کے لیے ایک قابل اعتبار نام ہے، ایئر، ٹرین، بس ٹکٹ کے ساتھ امیگریشن واٹیسٹین، گلف کے ممالک کے لیے ٹورسٹ ویزے، سنگاپور وملیشیا کے لیے سیاحتی ویزے وغیرہ نیز ڈومیسٹک و انٹرنیشنل سیاحتی مقامات کے پیکیجز، نیز اکتوبر و  نومبر سے ہر مہینے عمرہ کے مختلف رعایتی وڈیلکس پیکیجز وغیرہ کے لیے بھٹکل ٹراول ہاؤس کی خدمات دست یاب ہیں۔ اور اس کی ایک برانچ شہر بیلگام میں بھی انھیں مقاصد کے لیے سرگرم عمل ہے۔
ادارہ فکر و خبر کا بھٹکل ٹراول ہاؤس سے گہرا رشتہ ہے اس لیے  ایئر عربیہ کی طرف سے بھٹکل ٹراول ہاؤس کے لیے لگاتار پانچویں مرتبہ ایوارڈ کے ملنے پر ادارہ فکر وخبر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے اور ہر شر اور فتنے سے حفاظت کے ساتھ مزید کامیابیوں اور ترقیوں کے لیے دعاگو ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا