English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور:وہ زائقہ دار کھانا جس نے طباخ کو دلایا عمرہ کا تحفہ 

share with us

 

منگلورو 23؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر سے تعلق رکھنے والے ایک طباخ کی جانب سے تیارہ کردہ مچھلی کے کھانے سے خوش ہوکر ریاستی وزیر نے ان سے غیر معمولی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بطورِ ہدیہ کے عمرہ کے سفر کے اخراجات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اطلاعات مطابق وزیر برائے اغذیہ بی زیڈ ضمیر احمد خان گذشتہ ہفتہ ساحلی کرناٹکا کے دورے پر تھے۔ دوپہر کا کھانا نوش کرنے کے لیے وقف کمیٹی یو کے مونو ، سابق ایم ایل اے محی الدین باوا اور یوٹی قادر کے بھائی یوٹی افتخار کے ہمراہ فیش مارکیٹ میں موجود ایک ہوٹل پہنچے۔ اس دوران ہوٹل کی جانب سے پیش کیے گئے لذیذ کھانے پر انہو ں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حنیف محمد (48) کو پچیس ہزار روپئے دئیے اور عمرہ کے سفر کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ حنیف محمد گذشتہ اٹھارہ سالوں سے اس ہوٹل میں شریک مالک کی حیثیت سے ہے۔ اس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وزیر نے میرا والہانہ استقبال کیا اور مجھے اپنے قریب بٹھاکر اپنی پلیٹ سے ایک لقمہ میرے منھ میں ڈال دیا۔ حنیف محمد نے وزیر کی جانب سے ہدیہ میں دئیے گئے پچیس ہزار اپنے ہوٹل اسٹاف میں تقسیم کرکے اپنے سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا