English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی آر ایف کے عرشی قریشی مقدمہ میں ایک نیا موڑ  کیس کی سماعت اچانک دوسری عدالت میں منتقلی سے دفاعی وکلاء حیران 

share with us

ممبئی:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)داعش سے تعلق اور اس کے لئے ریکروٹنگ کے الزام میں گرفتار عرشی قریشی کے مقدمہ میں نصف سے زیادہ گواہوں کی گواہی مکمل ہو چکی تھی، عدالت کے رو برو بتدریج عرشی قریشی کی بے گناہی ثابت ہو رہی تھی، این آئی اے کی سازشیں بے نقاب ہو رہی تھیں کہ اچانک مقدمہ میں ایک نیا موڑ پیدا ہو گیا ، دفاعی وکلاء حیران و ششدر رہ گئے جب پتہ چلا کہ اس کیس کو منصفانہ طریقے پر چلانے والے جج سمیر اڑکر صاحب کا اچانک تبادلہ ہو گیا ہے اور کیس کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کردی گئی ہے۔ ۔اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃعلماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے۔ 
مزید تفصیلات دیتے ہوئے مولانا ندیم صدیقی نے بتایا کہ ہماری حیرت کی انتہاء نہ رہی جب ہمیں معلوم ہوا کہ کیس کی سماعت کررہے جج سمیراڑکرصاحب کا تبادلہ ہوگیا ہے کیو نکہ اس کیس کی سماعت برق رفتاری سے جا ری تھی گواہان عدالت کے رو برو حقیقت اور سچائی کو بیان کر رہے تھے،این آئی اے کے اہلکار ثبوت و شواہد پیش کرنے کے اعتبار سے بری طرح ناکام ہو رہے تھے،ان کی سازشیں بے نقاب ہو رہی تھیں، عرشی قریشی کی بے گناہی آہستہ آہستہ ثابت ہو رہی تھی،کیس کی اہمیت کے پیش نظرجج صاحب نے خود یہ اعتماد دلا یا تھا کہ اس کیس کو دیوالی کے تہوار تک مکمل کر دیں گے ،لیکن ان کا اچانک تبادلہ کسی منصوبہ بند سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ آئی آر ایف کے عرشی قریشی جسے پولیس نے ۲۰۱۶ ء میں گرفتار کیا تھا اور اس پر انتہائی سنگین قسم کے الزا مات عائدکیا تھا جس کی وجہ سے وہ گذشتہ تقریبا تین سالوں سے قید و بند کی زندگی جھیل رہا ہے،اس کیس کی پیروی جمعیۃ علماء مہا راشٹرکر رہی ہے اور کیرلا میں درج کیس سے اسکی ضمانت بھی کرا چکی ہے۔ ممبئی میں درج کیس کی سماعت جاری تھی مقدمہ تکمیل کے قریب تھا لیکن اچانک اسے دوسری عدالت میں منتقل کر دیا گیا ۔ عموما اس طرح کے مقدمات کو برسوں تک التواء میں رکھا جاتا ہے ،بڑی کو ششوں کے بعدمقدمہ کی شنوائی شروع ہوتی ہے لیکن فریق مخالف کی جا نب سے کوئی نہ کوئی روڈا ڈال دیا جا تا ہے جس کی وجہ سے کیس رک جا تا ہے ،اس کیس میں بھی کچھ ایسا ہونے سے انکار نہیں جا سکتا ہے،عدالت میں اس مقدمہ کی پیروی سینر کریمنل لائر ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان ،ایڈوکیٹ عشرت علی خان ،ایڈوکیٹ فیضان قریشی کر رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا