English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک

share with us

ریاض: :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی جسے کچھ دیر بعد بحال کرلیا گیا۔سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیکرز نے ہیک کرلی اور اس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر لگا دی  اور تصویر کے ذریعے الزام عائد کیا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث ہیں تاہم کچھ دیر بعد حکام نے ویب سائٹ بحال  کرالی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔ وہ آج ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا