English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے سعودی عرب اور امارات 7 کروڑ ڈالر دیں گے

share with us

دبئی:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں "شاہ سلمان انسانی امداد مرکز" کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ مملکت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یونیسف کے تعاون سے یمن میں اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 7 کروڑ ڈالر کی رقم بطور عطیہ پیش کریں گے۔دونوں ممالک کی یہ مالی سپورٹ 135000 تدریسی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی اور یمنی عوام کے اقتصادی اور معاشی حالات بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ڈاکٹر الربیعہ کے مطابق عرب اتحاد کے ممالک نئی یمنی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اقتصادی اور انسانی صورت حال کو اولین ترجیحات میں رکھے گی، کام کے طریقہ کار کو فعّال اور اقدامات کو آسان بنائے گی اور ملک میں انسانی اور معاشی صورت حال کو سپورٹ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے ضمن میں حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا