English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: ایران دریائے فرات کے مغرب میں عسکری اور مذہبی وجود کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں

share with us

دمشق:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق ایرانی ملیشیاؤں نے شام میں دریائے فرات کے مغرب میں اپنی موجودگی کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ اس طرح شام کے مشرق میں عراق کے ساتھ سرحد کے نزدیک البوکمال اور المیادین کے شہروں میں ان ملیشیاؤں کا وجود اب نمایاں ہو رہا ہے۔المرصد نے بتایا ہے کہ ایرانی ملیشیاؤں کا وجود صرف عسکری حد تک محدود نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی نگرانی سے دور رہنے کے مقصد سے دیگر جوانب کو بھی سموئے ہوئے ہے۔شامی اراضی پر موجود ایران اور اس کی ملیشیائیں جن کے ہزاروں ارکان مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، وہ سماجی اور تجارتی جانب بھی اپنے وجود کا دائرہ کار وسیع کرنے میں مصروف ہیں۔المیادین کے علاقے میں ایران کے زیر انتظام افغانی ملیشیا مطبخ قائم کر کے مقامی لوگوں اور بے گھر افراد میں غذائی مواد تقسیم کر رہی ہے۔علاوہ ازیں علاقے میں کبھی کبھار فرقہ وارانہ سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا