English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا چین ‘رو س پر دباؤ کیلئے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ 

share with us


اس وقت تک ہتھیار بناتے رہیں گے جب تک کہ لوگ اپنے ہوش و حواس میں آجائیں‘ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور چین پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے۔منگل کے روز واشنگٹن میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے روس پر ایک بار پھر الزام عائد کہ اس نے 1987 میں کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی اور امریکہ اس معاہدے سے نکل جائے گا‘ البتہ روس نے اس الزام کی تردید کی ہے،امریکہ اس وقت تک ہتھیار تیار کرتا رہے گا جب تک کہ لوگ اپنے ہوش و حواس میں آجائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کیلئے خطرہ ہے جنہیں آپ شامل کرنا چاہیں، چاہے وہ چین ہو، اور اس میں روس بھی شامل ہو، یا کوئی اور جو یہ کھیل کھیلنا چاہتا ہو روس نے تو خود اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، سرد جنگ کے زمانے سے قائم اس معاہدے کے تحت درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے جس کا مقصد یورپی ممالک کو روسی خطرے سے محفوظ کرنا ہے۔دوسری جانبسیکرٹری روسی کونسل نکولائی پیٹروشیو اگر امریکہ نے مزید ہتھیار تیار کیے تو وہ بھی خاموشی سے نہیں بیٹھے گا،اگر امریکہ اس معاہدے سے نکلتا ہے تو یہ بہت نقصان دہ فیصلہ ہوگا۔نکولائی پیٹروشیو کا کہنا تھا کہ روس امریکہ سے بات چیت کرنے کو تیار ہے تاکہ آئی این ایف کے حوالے سے مشترکہ شکایات کو دور کیا جا سکے،امریکہ کے صدر رونلڈ ریگن اور ان کے روسی ہم منصب میخائل گورباچوف نے80 کی دہائی میں سرد جنگ کے اختتامی سالوں میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے تحت زمین سے 500 سے 5500 کلومیٹر تک کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی چاہے وہ جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل ہوں یا روایتی اسلحے والے میزائل لیکن امریکہ نے روس پر الزام لگایا ہے کہ ماسکو نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواٹور 9M729 نامی میزائل تیار کیا ہے جس کی مدد سے روس نیٹو ممالک پر بہت ہی کم وقت میں جوہری حملہ کر سکتا ہے،روس نے اس الزام کی تردید کی ہے لیکن نیٹو کی جانب سے اس سال جولائی میں کہا گیا کہ روس نے ایسے شواہد پیش نہیں کیے جن سے یہ واضح ہو سکے کہ انھوں نے خلاف ورزی نہیں کی. دوسری جانب جرمنی نے بھی امریکہ کی جانب سے اس معاہدے سے نکل جانے کی دھمکی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ معاہدہ یورپ کے لیے بہت ضروری ہے. لیکن سمجھا جا رہا ہے کہ امریکہ کے لیے اس معاہدے سے نکلنے کی ایک وجہ چین کا مقابلہ کرنا ہے جس نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں اور وہ اس نوعیت کے ہتھیار بلا کسی روک ٹوک کے تیار کر سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا