English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے سات بچوں کے باپ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

share with us

الخلیل:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے الخلیل میں ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ فلسطینی کو چاقو حملے کے الزام میں گولیاں ماری گئیں۔وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی شہری کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت معمر عریف الاطرش کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 42 سال بتائی جاتی ہے۔ شہید سات بچوں کا والد ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا