English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :جواں سال لڑکی نے شادی سے قبل کی خودکشی

share with us

بھٹکل 23؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے سوڈی گدے روڈ مدگار کیری علاقہ میں ایک جواں سالہ لڑکی کی جانبْ خودکشی کرلیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت ملیش نائک کی بیٹی آشونی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اہلِ خانہ نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاتون درزی کا کام کیا کرتی تھا اور حال ہی میں اس کی نسبت بھی طئے ہوگئی تھی۔ آج صبح کے اوقات میں گھر کے لوگ اپنے اپنے کام سے باہر گئے تھے اور اس کی چھوٹی بہن گھر کے باہر کام میں مصروف تھی ۔ اس وقت اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ۔ مضافاتی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا