English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی قونصل خانہ میں جمال خاشقجی کو7 منٹ میں ہلاک کیا گیا اور ۱۵ منٹ میں کر دئے گئے ٹکڑے

share with us

واشنگٹن:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنوبل میں سعودی قونصل خانے میں کیسے ہلاک کیا گیا اس کا انکشاف ہو گیا۔امریکی روزنامہ دی نیویارک ٹائمز نے جمال خاشقجی کے قتل کے تعلق سے نیا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو جب سعودی قونصل خانے میں داخل ہو ئے تو اس کے دو منٹ بعد ہی ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا اور 7 منٹ بعد وہ ہلاک ہو چکے تھے۔ نیز اگلے 15 منٹ میں ان کے مردہ جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیاتھا۔ترکی کے حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے والی سعودی ٹیم 2 گھنٹے کے اندر قونصل خانے سے نکل گئی تھی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہری اور معروف صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا گیا۔مسٹر خاشقجی 2 اکتوبر کو ترکی کے شہراستنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں نکاح ثانی کے کاغذات کی خانہ پری کے لیے گئے تھے اور پھر وہاں سے نہیں لوٹے تھے۔


جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کے بعد ترکی انتظامیہ نے قتل ایک خد شہ ظاہر کیا تھا لیکن سعودی عرب اس کی مسلسل تردید کرتا رہا۔ تاہم دو روز قبل سعودی حکام نے اعتراف کیا کہ خاشقجی کی موت قونصلیٹ میں ایک لڑائی کے دوران ہوئی تھی۔
سیاسی ماہرین اور ترکی آفشیل کا کہنا ہے کہ خاشقجی کا قتل شہزادہ محمد بن سلمان کے ایما پر کیا گیا ہے۔

جمال خاشقجی سعودی عرب کی بعض پالیسیز اور محمد بن سلمان کے آمرانہ ویے کے مخالف تھے۔ وہ گذشتہ ایک سال سے امریکی اخبار 'دی واشنگٹن پو سٹ' کے لیے کالمز لکھ رہے تھے اور وہیں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

سعودی عربیہ میں اظہار رائے کی آزادی پر عائد پابندیوں کی انہوں نے مختلف مواقع پر مخالفت کی تھی اور سعودی فرں روا کی پالیسیز کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا