English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام این آر سی معاملہ :۴۶تنظیموں نے بند کا کیا اعلان

share with us

آسام :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ریاست آسام میں نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنز( این آر سی) کے مسودے سے باہر رکھے گئے 10 فیصدی لوگوں کے دوبارہ ویریفیکیشن کے حق میں اور شہریت ترمیم بل 2016 کے خلاف 46 تنظیموں نے آج 12 گھنٹے ہڑتال کی کال دی ہے۔

آسام میں 40 لاکھ لوگ ان دنوں بے حد پریشان ہیں کیوں کہ ان کے سامنے شہریت کا مسئلہ ہے، جس کے پیش نظر آج پورا آسام بند ہے۔
ریاست آسام میں قومی سیٹیزن شپ (این آ رسی) کے پیش نظر شہریت ترمیم بل 2016  کے خلاف 46 تنظیموں نے آج 12 گھنٹے بند کی کال دی ہے۔

ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں اس بند کا اثر دکھائی دے رہا ہے، جبکہ بند کے کچھ علاقوں میں احتجاج کرنے والے لوگ ٹائر جلا کر احتجاج کررہے ہیں۔

ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اسام کے جورہاٹ ضلع میں مظاہرہ کرنے والوں نے عوامی بسوں پر پتھراؤ بھی کیا ہے۔

این آر سی کی طرف سے جاری کی جانے والی فہرست میں ان کے نام شامل نہیں ہونے سے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں این آر سی کا آخری مسودہ جاری کیا گیا تھا جس میں سے 40 لاکھ لوگوں کا نام شامل نہیں تھا۔ اس کے بعد ر ملک میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔

این آر سی میں اپنی شہریت درج کروانے کے لیے 2015 میں تقریباً 3 کروڑ 29 لاکھ افراد نے درخواست دی تھی جن میں 2 کروڑ 89 لاکھ افراد کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ جن لوگوں کو نام اس فہرست سے غائب تھا انہیں دوبارہ سے 30 اگست سے 28 ستمبر تک درخواست کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ناقص این آر سی ڈرافٹ سے پورے آسام میں اور پڑوسی ریاستوں میں شدید انسانی بحران پیدا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس قبل بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا تھا کہ جو لوگ این آر سی کے فائنل لسٹ میں نہیں ہیں انہیں جلدہی جلا طن کر دیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا