English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریت کانکنی کا مسئلہ جلد حل ہونے کی امید ، ٹپر لاری مالکان اور ڈرائیور نے ڈپٹی کمشنر دفترکے باہرکیا احتجاج 

share with us

اڈپی 22؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ریت کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ساحلی کرناٹکا کے عوام کے لیے جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہ ظاہر ہے۔ آئے دن ریت سے جڑی خبریں اخباروں کی زینت بنتی جارہی ہے۔ آج اڈپی ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر کڈابا ساماگاری سنگھٹنا واہنا مالکا چالکارا سنگھا کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ریت کانکنی کے مسائل فوری طور پرحل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنگھا لیڈر راگھا ویندرا شیٹی نے ضلع انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ کنداپور تعلقہ پنچایت کے سابق صدر بھاسکر بلاولا نے کہا کہ ریت کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اب اس کے لیے سیدھے طو رپر ضلع انتظامیہ ہی ذمہ دار ہے۔ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اقدام کریں۔ اس موقع پر سینکڑوں لاریاں اہم شاہراہ پر کھڑی کی گئیں تھیں۔ انتظامیہ نے حالات کو دیکھتے ہوئے محافظی دستے بھی بڑھادئیے تھے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا