English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری میزائلوں کے معاہدے سے امریکا کا یکطرفہ اخراج غلط ہے، چین

share with us

بیجنگ:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)چین نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والے جوہری میزائلوں سے متعلق ایک روسی امریکی معاہدے سے امریکا کا یکطرفہ اخراج ایک غلط فیصلہ ہے۔ اس معاہدے کا مقصد یورپ سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کا خاتمہ تھا۔ اس سمجھوتے پر دستخط امریکی صدر ریگن اور سوویت رہنما گورباچوف نے کیے تھے۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ کی طرف سے پیر کے روز کہا گیا کہ چین اس امر کے خلاف ہے کہ امریکا اپنے طور پر اس معاہدے سے نکل جائے۔ صدر ٹرمپ نے امریکا کے اس معاہدے سے نکل جانے کا اعلان کل اتوار کے روز کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا