English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیراکی کی مشق کے دوران 19سالہ نوجوان کی موت ، ایک دن بعد بازیافت ہوئی لاش 

share with us

بیلتنگڈی:21؍اکتوبر2018(فکروخبرنیوز)ندی میں تیراکی سیکھنے کے دوران ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 19سالہ لڑکے کی لاش بازیافت کر لی گئی ہے ، مہلوک کی شناخت پرتیک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے پولس کے مطابق پرتیک اپنے دو رشتہ دار بھرت اور اور اکشت کے ہمراہ نتراوری ندی میں نہانے کے کے لئے نکلا ، باوجود یہ کہ وہ تیرنا نہیں جانتا تھا وہ ندی میں اتر کر تیراکی کر نے لگا ،
اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ کنارے پر ہی تیراکی کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ ندی میں کہاں غائب ہو گیا انہیں پتہ ہی نہیں چلاجس کے بعد پریشان دونوں ساتھیوں نے اس کے گھرجا کر اس کی خبر دی جس کے ساتھ ہی گھر والوں نے فوری طور پر بیلتنگڈی پولس تھانہ میں رابطہ کیا ،پولس عملہ نے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہونچ کر فوری تلاشی کارروائی شروع کی جس کے بعد دوسرے روز اس کی لاش ندی سے بازیافت کر لی گئی ہے 
بیلتنگڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا