English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن حامئ مسلمین بھٹکل نے اپنے سوسال کیے مکمل,سال 2019کوبطورِ صدسالہ پروگرام کے منانے کا کیا گیا فیصلہ

share with us

 

سال 2019کوبطورِ صدسالہ پروگرام کے منانے کا کیا گیا فیصلہ، پریس کانفرنس میں ذمہ داروں نے فراہم کی تفصیلات

 

بھٹکل 21؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل اپنے سو سال کی تکمیل پر صدسالہ پروگرام منانے جارہا ہے۔ انجمن کے ایڈمسٹریٹیو بلاک میں آج صد سالہ پروگرام کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داروں نے پروگرام کی تفصیلات کے ساتھ اس کے مقاصد بھی سامنے رکھے۔انجمن کے صدر جناب عبدلرحیم جوکاکو نے انجمن کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے پروگرام کے انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالی ، انہو ں نے کہا کہ انجمن نے بلا تفریق مذہب وملت تعلیمی میدان میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا اور اس کی سینکڑوں مثالیں دی جاسکتی ہیں۔ سابق رکنِ اسمبلی سے لے کر ملک اور بیرون میں مقیم انجمن کے طلباء اس کی واضح مثال ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جس کو ایک برداری کے لوگ چلارہے ہیں اور ان ہی کے پاس سے اس کے لیے چندہ بھی جمع کیا جارہا ہے۔ اس کے کئی ایک سخت اصول وضوابط ہیں، اس کی چار سالہ میعاد ہوتی ہے، انہو ں نے پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے پروگرام میں ہمارے ان اساتذہ اور انتظامیہ کے ممبران کی تہنیت کا فیصلہ کیا ہے جو ایک عرصہ سے انجمن سے منسلک ہیں اور اس کی تعمیر وترقی کے لے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس کے خصوصیات پر روشنی ڈالی او ربانیان میں جناب آئی ایچ صدیق صاحب ، جناب ایم ایم صدیق صاحب اور ایف اے حسن صاحب کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے سینکڑوں مخلصین کو اس پروگرام کے ذریعہ خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری صاحب نے صد سالہ پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں تین روزہ ایک عظیم الشان افتتاحی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ملک کے چنیدہ افراد شرکت کریں گے۔ اس کے بعد سال 2019کے اختتام تک ہر مہینے کوئی نہ کوئی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کی خدمات آپ لوگوں کے سامنے ہے ، آپ اس کو کس طرح اپنے اخباروں میں جگہ دیں گے یہ آپ کا کام ہے۔یہ آپ کے لیے سنہرا موقع ہے کہ اس کو آپ اپنے طور پر خوب کوریج دیں اور اپنے شہر کا نام بھی روشن کریں۔ اس موقع پر جناب آفتاب حسین کولا صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کنوینر پروگرام مولوی عبدالرقیب ایم جے نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انجمن کے فعال کارکن اور بھٹکل کے مشہور شاعر جناب عبدالرحمن صاحب باطن کا انجمن پر لکھا گیا ترانہ اپنے مخصوص لب ولحجہ میں پیش کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا