English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی قومی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

share with us

جدہ:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران خصوصاً2023ء میں سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 889.5ارب ڈالر کی حد عبور کر جائے گی ۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں 29.53فیصد زیادہ ہو گی ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2018ء کے دوران سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 769.88ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں12.11فیصد زیادہ ہو گی ۔ گزشتہ برس مجموعی قومی پیداوار 683.38ارب ڈالر تھی۔اس طرح سعودی عرب دنیا کے 20بڑے اقتصادی ممالک کی فہرست میں اپنی حیثیت برقرار رکھے گا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا