English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان پارلیمانی انتخابات کے دوران دھماکوں میں 44 افراد ہلاک ،238 زخمی

share with us

ووٹنگ کے دوران ملک بھر میں دھماکوں اور دیگرحملوں کے192 واقعات ریکارڈ ہوئے‘وزیر اطلاعات


کابل۔21اکتوبر(یواین این) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران دھماکوں ،گرینڈ حملوں اور دیگر سیکورٹی واقعات میں 44 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوگئے ۔افغان وزیر اطلاعات وائس برمک کے مطابق ووٹنگ کے دوران ملک بھر میں دھماکوں اور دیگرحملوں کے192 واقعات ریکارڈ ہوئے۔افغان وزیر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار،1افغان فوجی اور دیگر شہری شامل ہیں ۔وزیر نے بتایا بائیومیٹرک سسٹم اور دیگر انتظامی خرابیوں کے باعث کچھ علاقوں میں پولنگ کا عمل آج ہوگا، ووٹنگ میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، افغان پارلیمانی انتخابات میں تقریباً نوے لاکھ افراد ووٹنگ کے اہل تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات میں پولنگ ہوئی ،ووٹنگ کے دوران مختلف حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت کابل میں ہوئیں جبکہ صوبہ قندھار اور غزنی میں پولنگ ایک ہفتے کیلئے موخر کردی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا