English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی قید میں موجود شہریوں سے غیر انسانی سلوک کے نئے شواہد

share with us


حوثیوں نے 950 شہریوں کوعقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جنہیں بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں
قیدیوں پرسانپ چھوڑے جاتے، جلایا جاتا اور سوئیاں چبھوئی جاتی ہیں‘128شہریوں کو قتل کردیاگیا


صنعاء:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں کے حراست میں موجود قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ کے نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں نے 950 شہریوں کوعقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جنہیں بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ رپورٹ یمن میں جبری طور پر لاپتا کئے گئے اہل خانہ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں قیدیوں پر تشدد کے نئے وحشیانہ حربوں کے شواہد بھی شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی جیلوں میں حراست میں لیے گئے 128 شہریوں کو وحشیانہ طریقوں سے قتل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 71 کو مسلسل تشدد اور اذیتیں دی گئیں اور موت تک انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جب کہ 48 کو پھانسی اور دیگر طریقوں سے قتل کردیا گیا۔تشدد کا شکار شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد صنعاء سے ہیجہاں سے 144 شہریوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الحدیدہ سے 122، اِب سے 88، ذمار سے 87، تعز سے80 اور عدن سے 35 یمنی شہریوں کو اغواء کیا گیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثی دہشت گردوں کے عقوبت خانوں میں قید کیے گئے شہریوں پر بدترین تشدد اور اذیتوں کے خطرناک حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ قیدیوں کو سلگتے سیگریٹ سے داغا جاتا، نازک اعضاء پر سوئیاں چبھوئی جاتی اور ہاتھ پاؤں باندھ کر ان پر سانپ چھوڑے جاتے ہیں۔ کئی قیدی ذیابیطس کے مریض بھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا