English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری خطرناک ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

share with us

ماسکو:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبرداری کی خواہش کو ایک ’خطرناک قدم‘ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ روس اس معاہدے کی کئی برسوں سے خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کے ليے نئے ہتھیار بنانے میں رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ ان کے بقول اگر چین اور روس ہتھیاروں کی پیداوار روکنے پر آمادہ نہیں ہوتے تو امریکا بھی جلد ہی نئے ہتھیار تیار کرنا شروع کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا