English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسعود بارزانی کی جماعت کردستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب

share with us

بغداد:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں صوبہ کردستان میں مسعود بارزانی کی جماعت کردستان ڈیموکریٹک پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسعود بارزانی کی جماعت نے صوبے میں 45 نشستیں جیت کر ایک بار پھر خود کو سب سے بڑی سیاسی قوت تسلیم کرایا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کردستان نیشنل الائنس جو اس وقت اپوزیشن میں ہے 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ عراق میں 30 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات کے سامانے آنے کے بعد بعض علاقوں کے نتائج روک لیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسے انتخابی بے ضابطگیوں کی ایک ہزار سے زاید شکایات موصول ہوئی تھیں۔قبل ازیں صوبہ کردستان کے صوبائی الیکشن کمیشن نے چار اکتوبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کردستان ڈیموکریٹک پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ 85 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔ گنتی کے دوران کردستان ڈیموکریٹک پارٹی بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسعود بارزانی کی جماعت نے مجموعی طور پر 595.992 ووٹ لیے ہیں جب کہ اس کی حریف نیشنل الائنس کے حصے میں 287.575 ووٹ آئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا