English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکن ائیرلائنز کا پابندی کے باوجود کیوبا کیلئے اضافی یومیہ پرواز کا اعلان

share with us

ایئرلائن نے حال ہی میں ہوانا اور میامی کے درمیان پانچویں یومیہ پرواز کا آغاز کیا ہے


واشنگٹن:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکن ایئرلائنز نے صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی شہریوں کے لیے کیوبا کے سفر پر پابندی کے باوجود آئندہ سال سے ہوانا کے لیے اضافی یومیہ پرواز کا اعلان کردیا۔کیوبا میں امریکن ایئرلائنز کے نمائندے رامون جیمنیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایئرلائن نے حال ہی میں ہوانا اور میامی کے درمیان پانچویں یومیہ پرواز کا آغاز کیا ہے جبکہ مئی 2019 ء میں میامی اور سانتیاگو کے درمیان نئی پرواز کا آغاز کریں گے جو ہمارا کیوبا میں ہوائی سفر کے لیے چھٹا مقام ہوگا۔اس وقت ایئرلائنز اس جزیرے پر روزانہ 10 پروازیں چلارہی ہے جن میں سے نصف میامی اور ہوانا کے درمیان ہیں جبکہ باقی پروازیں صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں کو جاتی ہیں۔آئندہ سال ان پروازوں کی یومیہ تعداد بڑھ کر 11 ہوجائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا