English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ اور جنوبی کوریا نے ایک بار پھر مشترکہ فضائی مشقیں منسوخ کر دیں

share with us

واشنگٹن:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک اور فضائی مشقیں منسوخ کر دیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی خاتون ترجمان ڈیانا وائیٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع جیمز تیس اور ان کے سیول کے ہم منصب جیونگ کائیونگ کے درمیان طے پانے ولاے معاہدے کے تہت دونوں ممالک کی آنے والی مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں ’’ویجیلنٹ ایک ‘‘ کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں وزراء نے ان مشقوں کو ہماری فورسز کی تیاری یقینی بنانے کے لئے تربیتی مشقوں میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ فضائی مشقیں رواں سال دسمبر میں ہونی تھی ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا