English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت میں ہونے والے پانچ بڑے ریل حادثات ،جس میں سیکڑوں لوگوں نے گنوائی جان

share with us

امرتسر:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) پنجاب کے امرتسر میں ہوئے دردناک ریل حادثے نے کئی دیگر حادثات کی یاد تازہ کرادی۔ ہم ان کا ایک مختصر جائزہ یہاں پیش کرتے ہیں۔

امرتسر ریل حادثہ کئی معنوں میں انتہائی کربناک کہا جائے گا۔ تہوار کے موقع پر چیخ و پکار ہونے لگی کیوں کہ ریل کی پٹریوں پر راون دہن دیکھ رہے ہجوم کو ٹرین نے روند دیا۔ ٹرین کی زد میں آنے سے کم از کم 58 لوگوں کی موت ہو گئی اور 48 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ سرکاری اعداد و شمار ہے۔
غورطلب ہے کہ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے جب ریل حادثے میں لوگوں کی جان گئی ہے۔ اگر مودی حکومت کے دور اقتدار کی بات کی جائے تو آدھے درجن سے زائد ریل حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ریل حادثات کی وجہ سے ہی سریش پربھو کو کرسی چھوڑنی پڑی اور ان کی جگہ پیوش گوئل کو لایا گیا۔ 

لیکن سکیورٹی انتطامات میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

آئیے جانتے ہیں پانچ بڑے حادثات کے بارے میں۔۔۔۔

۔اترپردیش کے کانپور میں 20 نومبر 2016 کو پکھرایاں کے پاس  بڑا ریل حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں 150 سے زائد لوگوں کی جان گئی تھی اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

۔آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں 22 جنوری 2017 کو ہیراکھنڈ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں تقریبا 39 مسافروں کی موت ہو گئی تھی اور 36 لوگ زخمی ہو ئے تھے۔

۔مدھیہ پر دیش کے ہردا کے قریب پانچ اگست 2015 کو ایک جگہ پر 10 منٹ کے اندر دو ٹرین حادثے پیش آئے تھے۔

 ۔اٹارسی۔ممبئی ریلوے ٹریک پر دو ٹرینیں، ممبئی۔وارنسی کامائینی ایکسپریس اور پٹنہ۔ممبئی جنتا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ ماچک ندی پر ریل پٹری دھسنے کی وجہ سے ہردا میں حادثہ پیش آیا جس میں 31 لوگوں کی موت ہوگئی۔

۔20 مارچ 2015 کو دہرادون سے وارانسی جا رہی ہے جنتا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تھی۔ جس میں 34 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ رائے بریلی کے بچھراواں ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا تھا۔

۔کوشامبی کے سراتھو ریلوے اسٹیشن کے پاس 25 مئی 2015 کو موری ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ اس حادثے میں 25 مسافر ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو ئے تھے۔   

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا