English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی سے متعلق کوئی ریکارڈنگ نہیں سنی، پو مپیو

share with us

ریاض:19؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی دفتر خارجہ نے خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق نہ کوئی ثبوت دیکھا اور نہ ہی اس سلسلے کی کوئی ریکارڈنگ سنی۔ اس حوالے سے امریکی نیٹ ورک اے بی سی نے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ گمراہ کن ہے۔ امریکی دفترخارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ اے بی سی نے جو رپورٹ جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ترک عہدیداروں اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے 2اکتوبر کو استنبول میں جمال خاشقجی کے قتل کی بابت کوئی ریکارڈنگ سنی ہے ، اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ پومپیو نے کوئی ریکارڈنگ نہیں سنی، کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔ خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق کسی طرح کی کوئی دستاویزنہیں دیکھی۔امریکی وزیر خارجہ نے ترکی سے واپسی پر امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے خاشقجی سے متعلق کوئی ریکارڈنگ نہیں سنی۔ ان سے افواہوں پر تبصرہ کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے کہنے کیلئے کچھ بھی نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا