English   /   Kannada   /   Nawayathi

شوہر نے موت کا ڈرامہ رچایا تو بیوی نے بچوں‌ سمیت خودکشی کرلی

share with us

بیجنگ:19؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اہلیہ کو نئی گاڑی دینے کے لیے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچانے والے چینی شہری کی بیوی نے 2 بچوں سمیت خودکشی کرلی۔

چینی میڈیا کے مطابق ہنان صوبے کے تعلق رکھنے والے شہری نے انشورنس کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی موت کی جھوٹی خبر گھڑی مگر جب اُس کے گھر پر یہ بات پہنچی تو بیوی دلبرداشتہ ہوگئی۔

مذکورہ شہری کی اہلیہ خبر سُن کر دلبرداشتہ ہوئی اور اُس نے دونوں بچوں سمیت تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، 41 سالہ خاتون ، چار سالہ بیٹے اور تین سالہ بیٹی کی لاشیں دو روز بعد سمندر سے نکالی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق شہری نے بیوی اور بچوں کی موت کے بعد خود کو قانون کے حوالے کردیا، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنے منصوبے کا ذکر بیوی سے نہیں کیا تھا اس لیے اہلیہ خبر سنتے ہی دلبرداشتہ ہوئیں اور انہوں نے یقین بھی کیا۔

خاتون نے خودکشی سے قبل اپنے قریبی عزیز کو ایک پیغام بھی بھیجا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے شوہر کا ساتھ دینے جارہی ہوں کیونکہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہمارا خاندان ہمیشہ ایک ساتھ رہے گا‘۔

چینی شہری کا کہنا تھا کہ اُس نے رواں برس ستمبر میں شروع ہونے والی 10 لاکھ یان کی انشورنس لی تھی جس کا بیوی کو علم نہیں تھا، اُس نے اپنے بعد پیسے وصول کرنے کے لیے بیوی کو نامزد کیا تھا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ اُس کی بیوی نے گاڑی لینے کی فرمائش کی تھی جس کو پورا کرنے کے لیے میں نے اپنی موت کا ڈرامہ کیا تاکہ اہلیہ کی خواہش کو پورا کرسکوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا