English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردنی عوام کا سرحدی قصبوں سے اسرائیلی تسلط ختم کرانے کا مطالبہ

share with us

عمان:19؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اردن میں سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے زیرتسلط سرحدی قصبوں "الباقورۃ" اور "الغمر" سے اسرائیل کا نکال باہر کرے اور دونوں علاقوں کو اردن کی سرزمین میں شامل کیا جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کا اہتمام "الباقورۃ" اور "الغمر" کو اسرائیل سے واپس لینے کے لیے قائم کردہ قومی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ "الباقورۃ" اور "الغمر" کے بغیر اردن کی سرزمین نامکمل ہے۔ اردنی حکومت اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جب کہ دشمن 70 سال سے ہمارے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔

ادھر اردن کے 85 ارکان پارلیمان نے ایک پارلیمانی دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس میں الباقورۃ اور الغمرپر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ پٹیشن بحث کے لیے جلد ہی اردن کی پارلیمنٹ میں بھی پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سنہ1948ء میں قیام اسرائیل کے وقت جب سرحدوں کا تعین کیا جا رہا تھا تو الباقورۃ اور الغمر نامی سرحدی قصبے اردن کا حصہ تسلیم کیے گئے تھے مگر اس وقت ان دونوں علاقوں پر غاصب صہیونیوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ سنہ 1994ء میں اردن اور اسرائیل کے درمیان وادی عربہ نامی معاہدہ طے پایا تھا۔ اس سمجھوتے کے تحت دونوں سرحدی قصبوں کو اردن کے حوالے کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کیا گیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا