English   /   Kannada   /   Nawayathi

پروین توگڑیا کے ایودھیا داخلہ پر لگی روک

share with us

لکھنؤ:19؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ایودھیا میں انترراشٹریہ ہندو پریشد (اے ایچ پی) کے سربراہ پروین توگڑیا کو تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے۔ پروین توگڑیا ایودھیا میں رام مندر تعمیر سنکلپ (عہد) کے لئے سریو ندی کے کنارے ایک تقریب میں شرکت کے لئے جانے والے تھے۔

فیض آباد انتظامیہ نے ایودھیا کی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وہاں جانے کی اجازت فراہم نہیں کی ہے۔ توگڑیا 22 اور 23 اکتوبر کو تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اس حوالہ سے 22 اکتوبر کو سینکڑوں افراد کے ساتھ توگڑیا ایودھیا پہنچے والے ہیں۔ اے ایچ پی نے اسے ایودھیا کوچ کا نام دیا ہے۔

فیض آباد کے ریزیڈنٹ مجسٹریٹ نے تقریب کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا کی سلامتی اور اس دوران ہونے والی دیگر تقریبات کے پیش نظر اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ نے نہ صرف توگڑییا کے ایودھیا کوچ پر روک لگا دی ہے بلکہ اب اس علاقہ میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

پروین توگڑیا کی قیادت میں اے ایچ پی 21 اکتوبر کو لکھنؤ سے ایودھیا کوچ کی شروعات کرے گی۔ سبھی کارکنان لکھنؤ سے بارابنکی تک پیدل پہنچے گے پھر یہاں سے یہ کارکنا گاڑیوں کے ذریعہ 22 تاریخ کی صبح ایودھیا پہنچیں گے۔

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کی مانگ کو لے کر 22 اکتوبر کو سریو کنارے 24 گھنٹہ کے لئے دھرنا دینے والے ہیں جبکہ 23 اکتوبر کو رام چندر پرمہنس کی سمادھی پر رام مندر تعمیر کے لئے سنکلپ سبھا ہونی ہے۔ یہاں سادھو سنت میٹنگ کے دوران حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ مندر تعمیر کے لئے قانون سازی کی جائے۔ دراصل مندر تعمیر کے حوالہ سے پروین توگڑیا کی سرگرمی نے بی جے پی اور یوگی حکومت کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا