English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایس ڈی چیف کو لگا دو لاکھ کا چونا ، فون پر نامعلوم شخص کو اے ٹی ایم کارڈ کی دی تفصیلات، معاملہ درج 

share with us

بنگلورو 18؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ان پڑھ لوگوں کو چونا لگانا اور ان کو دھوکہ میں رکھ کر ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالنا عام بات ہوگئی ہے لیکن یہ گروہ اتنے سرگرم ہوگئے ہیں کہ تعلیم یافتہ افراد کو اپنے نشانہ پر رکھ کر ان کے اکاؤنٹس سے بھی پیسے غائب کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنل سیکوریٹی ڈویژن (آئی ایس ڈی) چیف آشت موہن پرساد کو 15؍ اکتوبر کو نامعلوم شخص کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں اس نے ڈیبٹ کارڈ نمبر بلاک ہونے کی بات کہتے ہوئے کچھ سوالات کیے۔ ڈی آئی جے نے اسے مطلوبہ معلومات جیسے ہی فراہم کی تو پتہ چلا کہ اس کے اکاؤنٹس سے دو لاکھ روپئے غائب ہوگئے۔ مذکورہ افسر کا اکاؤنٹ رچمنڈ سرکل کے کنیرا بنک برانچ میں ہے معاملہ سی آئی ڈی کرائم پولیس تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا