English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاڑی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش پولیس کی مداخلت کے بعد ہوئی ناکام 

share with us

بھٹکل 18؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) یہاں ڈونگر پلی کے قریب ہاڑی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے لیے آئے کچھ لوگوں کی کوششیں پولیس نے مداخلت کے بعد ناکام بنادیں۔ فکروخبر کے مطابق ڈونگر پلی علاقہ میں ہاڑی زمین پر تعمیراتی کام کے لیے کچھ لوگ جے سی بی کے ساتھ وہاں آئے اور قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر وہاں کے مقامی لوگوں نے اعتراض جتایا۔ کچھ ہی دیر بعد بلدیہ صدر جناب صادق مٹا بھی وہاں پہنچے اور اس قبضہ کو غیرقانونی قرار دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں فریقین سے دستاویزات طلب کیے اور دیکھنے کے بعد دونوں کو پولیس تھانہ بلاکر دستاویزات کی کاپیاں پیش کرنے کی بات کہی اور کہا کہ جانچ کے بعد ہی وہاں پر کسی بھی فریق کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ صدر نے کہا کہ دراصل کچھ لوگ یہاں کر اس اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ یہ اراضی ہاڑی ہے اور حکومت کرناٹک کے قبضہ میں آتی ہے۔ اس پر تعمیراتی کام کے لیے مذان افراد نے پرپوزل پیش کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے ابھی انہیں اجازت نامہ نہیں ملا ہے ،اور قاعدہ یہ ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے اجازت نامہ نہیں ملتا اس وقت تک کوئی بھی اس اراضی پر تعمیراتی کام نہیں کرسکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا