English   /   Kannada   /   Nawayathi

سر سید احمد خاں صاحب کا ہمارے او پر بڑا احسان ہے جس کا ہم حق ادا نہیں کر سکتے ۔اسدفاروقی

share with us

ہیو مینٹی ویلفئر سو سائٹی کے ارکان قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے جامعہ فیض ناصر میں سرسید کی یوم پیدائش کے مو قع پر ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا۔عزیزالرحمن 


مظفر نگر۱۸؍اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کی معروف مسلم یونیو رسٹی علی گڑھ کے بانی سرسید احمدخاں کی ۲۰۱ویں یوم پیدائش ملک بھر کے اندر بڑی دھوم دھام سے منائی گئی اس موقع پر تعلیمی اداروں میں تعلیم کی اہمیت وضرورت کے پروگرام منعقد کر کے سرسید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کیاگیامظفرنگر کے جا معہ فیض ناصر میں ہیو مینٹی ویلفئر سوسائٹی اتر پر دیش کے زیر اہتمام ایک خوبصورت پرگرام کا انعقاد کیاگیاجس کی صدارت سماجی خد مت گار اسد فاروقی نے بخوبی نبھائی جبکہ مہمانان خصوصی حاجی عزیز الرحمن نائب صدر جمعےۃ علماء ضلع مظفر نگر و تحسین علی اساروی رہے پروگرام کا بابر کت آغاز جا معہ کی طالبہ عاتکہ شاہد کی تلاوت کلام اللہ اور کشش کی نعت پاک سے ہوانظامت کے فرائض سو سائٹی کے سکریٹری محمد شاہ ویز نے انجام دئے اس موقع پر تعلی عنوان پر جامعہ کے طلبا ء وطالبات نے اپنے پروگرام پیش کئے اور سرسید کو حراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترانہ علی گڑھ جامعہ کی طالبات نے ایک گروپ کے ساتھ خوبصورت انداز میں پیش کیا جس پر مہمانو ں نے جامعہ فیض ناصر اور اس میں پڑھانے والے اساتذہ کی محنت اور طلبا ء لی تعلیم و تر بیت کودیکھ کر تعریف کر تے ہوئے خو شی کا اظہار کیاتحسین علی اساروی نے کہا کہ مہں جا معہ فیض ناصر کے پروگراموں میں بارہا شریک ہوا ہوں مجھے خوشی اس لئے ہے کہ یہاں بچوں کی تعلیم وتر بیت کا ایک الگ انداز دیکھنے کو ملتا ہے اور پروگرام کے عنوان کے مطابق طلباء کی تیاری کرا ئی جاتی ہے طلبا جو پروگرام پیش کرتے ہیں وہ بھی قابل تعریف حاجی عزیز الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہیو مینٹی ویلفئر سو سائٹی کے تمام ارکان قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے جامعہ فیض ناصر میں سرسید احمد خاں کی یوم پیدائش کے مو قع پر ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا قابل تعریف ہیں جامعہ فیض ناصر کے مہتمم قاری شاہد حسینی جنہوں نے جا معہ میں پڑھنے والے ملت اسلامیہ کے نو نہال بچوں کی تعلیم وتربیت کا نمایا انداز پیش کر کے اپنی کا ر کر دگی کاثبوت پیش کیا میں نے دیکھا کہ جس وقت معصو م بچے مائک کھڑے ہو کر بلا جھجک بات کر رہے تھے اور حروف کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انداز دیکھ کر رشک آرہاتھا اور دل سے قاری صاحب کے لئے ادارے کی ترقی اور طلباء کی تعلیم وتر بیت میں اضافہ کی دعا نکل رہی تھی فیض الرحمن صاحب نے جامعہ فیض ناصر کا تعارف کراتے ہو ئے کہا کہ جا معہ میں پانچویں کلا تک اسکول نظم کیا گیا ہے جس میں طلباء کو مفت تعلیم اور مفت نصاب کے علاوہ ضروت کے پیش نظر طلباء کے لئے ڈریس اور دیگر اخراجات اسکول کی طرف سے ہی کئے جا تے ہیں جس کا مقصد ملت اسلامیہ کی نسل نو کو تعلیم یافتہ بنا نا ہے اس سب کے پیش نظر موصوف نے سبھی کو جا معہ کی طرف توجہ کر نے کی تلقین کی اسد فاروقی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہیو مینٹی ویلفئر سو سائٹی کے ارکان نے سر سید احمد خاں کے یوم پیدائش پر پروگرام کا انعقاد کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا سر سید احمد خاں صاحب کا ہمارے او پر بڑا احسان ہے جس کا ہم حق ادا نہیں کر سکتے لیکن اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر نا،ان کے مشن کو عام کرنا، ان کو سچا خراج عقیدت ہوگا موصوف نے کہا کہ آج اچھی تعلیم کی بہت سخت ضرورت ہے جسے حاصل کرنا اور کرانا ہر انسان کے لئے ضروری ہے اس لئے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا آج جا معہ فیض ناصر میں حاضری اور جامعہ کے طلباء کا پروگرام جو سنا دیکھا دل کو خوشی ہو ئی اس لئے کہ بچوں نے جو پروگرام پیش کئے ان کے اندر جو حو صلہ دیکھنے کو ملا وہ کسی اچھے اور لائق استاد کی ہی محنت کا نتیجہ ہو سکتا ہے قاری شاہد حسینی کی محنت واقعی قابل ستائش میں مبارکباد پیش کرتا ہوں آخر میں قاری شاہد حسینی نے تمام ہی مہمانوں کا شکریہ اداکیااس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد شاہ ویز ،ڈاکٹر عبد الخالق ،محمد فیصل،محمد راشد ،قاری شاہد حسینی،محمد نجیب،شاہ عالم ،فیض الرحمن کا تعاون رہا


رپورٹ : شاہد حسینی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا