English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ضرورت ہے:ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے  تعلق توڑنا نہیں چاہتے  اور امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ضرورت ہے۔انھوں نے یہ بات فاکس بزنس نیٹ ورک کے استنبول میں اچانک لاپتہ ہوجانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  واقعے  سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

 انھوں نے قبل ازیں اس معاملے پر سعودی عرب کے خلاف تندوتیز بیانات کی بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیا جائے اور قبل ازوقت کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی درخواست کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے معاملے میں ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا