English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کی دھمکی گیدڑ بھبکی :ایران ڈائریکٹر جنرل علی کاردار

share with us

تہران:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی سرکاری پیٹرول کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل علی کاردار نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہران کی پیٹرول کی برآمدات کو صفر کرنے سے متعلق دعوی ایک سیاسی گیدڑ بھبکی ہے۔

کاردار نے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے لئے انٹرویو میں ایران کے پیٹرول کو ہدف بنانے والے اور 5 نومبر کو نافذ العمل ہونے والے  پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدراس معاملے میں  جو کچھ کر سکتے تھے کر چکے ہیں اور ایران کی پیٹرول کی برآمدات کو صفر کرنے کے بارے میں ان کے بیانات محض سیاسی گیدڑ بھبکیاں ہیں۔

کاردار نے کہا کہ 5 نومبر کی پابندیوں میں کوئی ایسی خصوصی صورتحال نہیں ہے کہ جسے ایران کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو تہران انتظامیہ کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ دستبرداری کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  میرا ہدف ایران کی پیٹرول کی برآمدات کو صفر درجے پر لانا ہے۔

امریکہ کے سمجھوتے سے دستبردار ہونے  سے لے کر اب تک ایران کی پیٹرول کی برآمدات میں یومیہ تقریباً  8 لاکھ بیرل کی  کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود تہران انتظامیہ چین اور بھارت سمیت متعدد ممالک کے لئے پیٹرول کی برآمدات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا