English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاپتہ ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی گئی، پاکستان

share with us

اسلام آباد:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران کے لاپتہ گیارہ سرحدی سلامتی کے اہلکاروں کی بازیابی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کو عسکریت پسندوں نے رواں ہفتے کے دوران اغوا کر لیا تھا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یقین دہانی کرائی کہ ایرانی بارڈر فورس کے اہلکاروں کو جلد از جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کی افواج کے سربراہان بھی اس معاملے میں آپس میں رابطے میں ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اغوا کاروں کا تعلق القاعدہ سے نسبت رکھنے والے گروپ جیش العدل سے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا