English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے ساتھ عسکری تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر دفاع

share with us

واشنگٹن:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کے حاشیے میں اپنے چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔ امریکی وزارت دفاع کے ایشیا اور پیسیفک سے متعلق پالیسی کے نگران اہلکار رینڈل جی شرائیور نے کہا ہے کہ چینی وزیر دفاع نے جیمز میٹس سے سنگا پور منعقدہ کانفرنس کے دوران ملنے کی درخواست کی تھی۔ اس امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے پیغام سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا