English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا نے چین کے ساتھ 300 ملین ڈالر کی ڈیل تبدیل کر دی

share with us

کولمبو:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکن حکومت نے چین کے ساتھ طے شدہ 300 ملین امریکی ڈالر کے مکانات تعمیر کرنے کے ٹھیکے کو تبدیل کرتے ہوئے اِسے ایک بھارتی کمپنی کو تفویض کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ نے مکانات کی تعمیر کی ایک نئی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اٹھائیس ہزار مکانات تعمیر کرنے کا ٹھیکا بھارتی کمپنی این ڈی انٹرپرائز کو دیا ہے۔ یہ تبدیلی وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے کے بھارتی دورے سے قبل سامنے آئی ہے۔ وہ انیس اکتوبر کو بھارت پہنچیں گے۔ وکرمے سنگھے بیس اکتوبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ رواں برس چینی سرکاری ادارے نے سری لنکن علاقے جافنا میں 40 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا ٹھیکا حاصل کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا