English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان طالبان کا عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

share with us

کابل:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں بیس اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی طالبان نے مذمت کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس کا بائیکاٹ کریں۔ طالبان نے اس الیکشن کو بین الاقوامی سازش قرار دیا۔ اس الیکشن کے انعقاد سے قبل کم از کم دس امیدوار عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ دو دن بعد ہونے والے الیکشن کے لیے نو ملین رجسٹرڈ ووٹرز کتنی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات کے لیے پورے ملک میں پانچ ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گئے ہیں۔ پولنگ مٹیریل ان انتخابی مراکز پر پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رائے دہی مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا