English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ این ڈی تیواری کا انتقال

share with us

اتراکھنڈ:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ این ڈی تیواری کا آج انتقال ہو گیا ہے، وہ 93 سال کے تھے۔ این ڈی تیواری کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے، انہیں علاج کے لئے دہلی کے ساکیت علاقے میں موجود میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

این ڈی تیواری پہلی مرتبہ 1952 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار 1976 میں اترپردیش کے وزیر اعلی بنے۔ وہ پانچ بار رکن اسمبلی رہے تین بار اتر پردیش کے وزیر اعلی بنے۔ تیواری 1980 میں پہلی مرتبہ لوک سبھا میں پہنچے اور اندرا گاندھی

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ این ڈی تیواری کا آج انتقال ہو گیا ہے، وہ 93 سال کے تھے۔ این ڈی تیواری کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے، انہیں علاج کے لئے دہلی کے ساکیت علاقے میں موجود میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

این ڈی تیواری پہلی مرتبہ 1952 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار 1976 میں اترپردیش کے وزیر اعلی بنے۔ وہ پانچ بار رکن اسمبلی رہے تین بار اتر پردیش کے وزیر اعلی بنے۔ تیواری 1980 میں پہلی مرتبہ لوک سبھا میں پہنچے اور اندرا گاندھی نے انہیں پلاننگ منسٹر کا عہدہ سونپا تھا۔ بعد میں این ڈی تیواری نے وزارت خزانہ، وزارت خارجہ امور جیسی کئی بڑی وزارتوں کو وزیر رہے۔

سال 2000 میں جب نیا صوبہ اتراکھنڈ وجود میں آیا تو سال 2002 میں اتراکھنڈ کا وزیر اعلیٰ بن کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ ایسے اکلوتے رہنما تھے جو دو صوبوں کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سال 2007 میں این ڈی تیواری آندھرا پردیش کے گورنر بھی بنائے گئے تھے۔

نے انہیں پلاننگ منسٹر کا عہدہ سونپا تھا۔ بعد میں این ڈی تیواری نے وزارت خزانہ، وزارت خارجہ امور جیسی کئی بڑی وزارتوں کو وزیر رہے۔

سال 2000 میں جب نیا صوبہ اتراکھنڈ وجود میں آیا تو سال 2002 میں اتراکھنڈ کا وزیر اعلیٰ بن کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ ایسے اکلوتے رہنما تھے جو دو صوبوں کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سال 2007 میں این ڈی تیواری آندھرا پردیش کے گورنر بھی بنائے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا