English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھر کی پہلی منزل سے گرکر شدید زخمی ہونے والے لڑکے نے آخری سانس لی

share with us

بھٹکل 17؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز ) یہاں کے ایک زیر تعمیر عمارت کی پہلی منزل سے گرنے والے لڑکے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آخری سانس لینے کی واردات آج منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت گوتم چندریکانت کاسنکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کھیلنے کے دوران بال زیر تعمیر عمار ت کی پہلی منزل پر بال چلاگیا۔ بال لانے کے لیے جیسے ہی وہ آگے بڑھا تو اس کا پیر پھسل کر گرگیا۔ زخمی لڑکے کو مقامی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج ومعالجہ کے بعد اسے گھر لایا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دوسرے روز صبح سویرے دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا