English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین پر استعمار ختم کیا جائے ،سعودی عرب

share with us

نیویارک:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے منشور کے مطابق فلسطینیوں پر قائم استعمار ختم کرانے کی جدوجہد تیز کرے ۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی قرار دادیں نافذ کراتے ہوئے ہر طرح کا استعمار ختم کرانے کا اہتمام کرے۔ تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قرار دادوں کی پابندی کریں اور استعمار کے خاتمے سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔ امن و استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے تمام فریقوں کے درمیان ٹھوس مقالمے کے تعمیری حل پیش کریں ۔ سعودی عرب نے اپنا یہ موقف اقوام متحدہ میں متعین اپنے سفیر عبداللہ المعالمی کے توسط سے پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں استعما ر کے خاتمے سے متعلق دفعات پر قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 80سے زیادہ ممالک آزادی حاصل کر چکے ہیں ۔ان میں 11وہ بھی شامل ہیں جنہیں حق خود ارادی دینے کی سفارش کی گئی تھی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا