English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ، چوری کی 29 وارداتوں میں مطلوب گروہ گرفتار

share with us

ریاض:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں پولیس نے 3 محلوں کی دکانوں میں چوری کی 29 وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دارالحکومت میں ایک مقامی شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چوروں کے گروہ کو  گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیق میں انہوں نے 29 وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے، چوروں کے گروہ کا تعلق نائیجریا سے بتایا گیا ہے۔ یہ ایک طرف تو دکانوں میں چوریاں کررہے تھے جبکہ دوسری جانب کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان سے قیمتی اشیا بھی نکالا کرتے تھے۔ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا