English   /   Kannada   /   Nawayathi

کریمیا: بارودی مواد کے پھٹنے سے اٹھارہ ہلاکتیں

share with us

کریمیا:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جزیرہ نما کریمیا کے شہر کیرچ کے پیشہ ورانہ تربیت کے ایک کالج میں بارودی مواد کے پھٹنے سے کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں طَلبہ اور کالج ملازمین شامل ہیں۔ روس کی انسدادِ دہشت گردی کی کمیٹی نے اسے ایک ممکنہ دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ قبل ازیں ہنگامی امداد کے اہلکاروں نے ان ہلاکتوں کو گیس کنستر کے پھٹنے سے نتھی کیا تھا۔ روسی صدر پوٹن نے سکیورٹی کے متعلقہ اداروں کو اس واقعے کی مکمل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیرچ کی بندرگاہ مشرقی کریمیا میں واقع ہے، جس پر روس قابض ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا