English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ، ایک فلسطینی شہید اور 8 زخمی

share with us

غزہ:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی طیارے کے غزہ میں رہائشی علاقے اور اسکول پر فضائی حملے میں ایک نوجوان شہید اور اسکول کے 6 طالب علموں سمیت 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے علی الصبح غزہ کی پٹی پر جنوبی رہائشی علاقے پر راکٹ برسائے جس کی زد میں آکر ایک اسکول بھی تباہ ہوگیا۔ فضائی حملے میں 25 سالہ فلسطینی نوجوان نجی احمد الزنین شہید ہوگئے جب کہ اسکول کے 6 کم سن طالب علموں سمیت 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رہائشی علاقے پر متعدد راکٹ برسائے جب کہ خان یونس میں بھی ایک راکٹ داغا گیا۔ فضائی حملے کی زد میں آکر کئی گھر اور ایک اسکول تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اپنے شہریوں کی حفاظت میں جوابی حملہ کیا۔ یہ فضائی حملہ فلسطینی علاقے سے اسرائیلی علاقے میں داغے گئے دو راکٹس کے جواب میں کیا گیا۔ غزہ سے دو راکٹس راکٹس بیرشیبا اور تل ابیب کے اسرائیلی آبادی پر داغے گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر شروع کی جانے والی مہم سے جدوجہد آزادی فلسطین میں شدت آگئی ہے جب کہ امریکا کی جانب سے یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا