English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر بحث کا مطالبہ

share with us

نیویارک:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی ’فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 9 اراکین نے میانمار کی فوج کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر مبنی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ’فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ پر بحث کا مطالبہ کرنے والوں میں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 9 اراکین میں برطانیہ، فرانس اور امریکا شامل ہیں تاہم روس اور چین کی جانب سے بحث کی قرارداد کی مخالفت کرنے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے روہنگیا مسلمانوں پر ’ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ رواں برس اگست میں جاری کی تھی جس میں مظالم پر میانمار کے اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت برائے انصاف میں مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشہ برس میانمار فوج اور بدھ مت کے انتہا پسند پیروکاروں نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کا قتل کیا، درجنوں خواتین کی عصمت دری کی گئی اور کئی افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلا دیش میں پناہ لینا پڑی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا