English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا 

share with us

نیویارک:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا، گروپ آف 77 کی سربراہی کے لیے جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت میں ووٹ ملے۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں 146 اور مخالفت میں 3 ووٹ پڑے۔فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا فلسطین اقوام متحدہ کے گروپ آف 77 کی سربراہی کرے گا، گروپ آف 77 میں چین سمیت اقوام متحدہ کے 134 ملک شامل ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلے نے اسے اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ہم فلسطین کو ریاست نہیں مانتے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا