English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا کیس مسترد کردیا 

share with us

واشنگٹن:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی عدالت نے پورن اسٹار اسٹارمی ڈینیلز کا امریکا کے صدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔ جج اوٹیرو کا کہناہے کہ پہلی ترمیم کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ایکٹریس ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔پورن اسٹار اسٹارمی ڈینیلز نے نیویارک کی عدالت میں رواں سال مقدمہ درج کرایا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر ان کے خلاف ٹوئٹ کرکے انہیں بدنام کیا۔ جج ایس جیمز اوٹیرو نے اپنے فیصلیمیں کہا صدر کو آئین کی پہلی ترمیم کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ لہذا ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔جج نے اسٹارمی کو حکم دیاکہ اب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔جج کے فیصلے کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اسٹارمی ڈینلز پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا اور کہاکہ اسٹارمی کا منہ گھوڑے جیسا ہے۔ اسٹارمی نے جوابی ٹوئٹ میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوام اپنے محبوب صدر کے کرتوت دیکھ لیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا