English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر غور ا

share with us

یران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کی حمایت پر نظرثانی بھی کریں گے، آسٹریلوی وزیراعظم 


مقبوضہ بیت المقدس:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا۔ ان کا اشارہ یروشلم کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کی طرف تھا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کی حمایت پر نظرثانی بھی کرے گا۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلیا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ القدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اسرائیل پورے بیت المقدس کو اپنا ابدی دارالحکومت قرار دیتا ہے۔ اس شہر پرصہیونی فوج نے 1967 کی جنگ میں تسلط قائم کیا تھا۔چھ دسمبر 2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جس پرفلسطینی قوم، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سے ٹیلیفون پربات چیت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا امریکا کی پیروی کرتے ہوئے القدس کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا