English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی تعمیر نو کے لیے کویت کی طرف سے 25 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

share with us

غزہ:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی ہاؤسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ نے کہا ہے کہ بردار خلیجی ملک کویت کی طرف سے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ کویت سے ملنے والی مالی امداد غزہ کی پٹی میں گھروں کی تعمیر، اقتصادی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی بہبود کے منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔ ہم ان مکانات کی تعمیر اور جنگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے اتحادی ممالک سے ضروری امداد کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ کویت سے ملنے والی مالی امداد سے غزہ کی پٹی کے تمام اضلاع میں تعمیراتی اسکیموں کو حصہ فراہم کیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا