English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر: نصابی کتاب میں پیغمبر اسلام کی توہین

share with us

مہاراشٹرا:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے سروا شکشا ابھیان کے آدرش گوشٹی نامی کتاب شائع کی ہے جس کے صفحہ نمبر 15 اور 16 پر حضرت محمد کی تصویر دکھائی گئی جس سے مسلمانوں نے حکومت کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کتاب کی اشاعت سے متعلق جہاں دیگر حلقوں میں بے چینی پائی جارہی ہے وہیں اورنگ آباد میں سیاسی حلقوں میں بھی غصہ کا ماحول ہے۔

راشٹروادی (NCP) کے قومی ترجمان عمر فاروقی نے بتایا کہ سرو شکشا ابھیان کی کتابوں میں بار بار  عظیم لوگوں کی توہین کی جاتی رہی ہے، جو کے انتہائی غلط ہے۔
 راشٹر وادی کے ترجمان نے وزیر اعلی سے وزیر تعلیم ونود تاوڈے کے استعفی کا مطالبہ کیا ہےاور اس بات کی سخت دھمکی دی ہے کہ اگر استعفی نا قبول کیاگیاتو NCP کے لوگ ریاست بھر میں سڑکوں پر اُتر آئیں گے۔ 

سروا شکشا ابھیان کی کتاب معاملے پر اورنگ آباد میں مولانا نوشاد نے بتایا کہ کتاب میں جو قِصّہ لکھا گیا ہے وہ بہت اچھا ہے لیکن اس کتاب میں صفحہ نمبر 15 اور 16 پر حضرت محمد کی تصویر بنائی گئی ہے چاہے وہ تصویر کتنی بھی خوبصورت کیوں نہ ہو وہ اسلام میں حرام ہے۔

مولانا نوشاد نے کہا کہ بڑھتی ہوئی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت ایسی چیزیں کر رہی ہے. 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا