English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ایم یوانتظامیہ نے کشمیری طلباء کی معطلی منسوخ کر دی

share with us

علی گڑھ:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے کشمیری طلباء کو معطل کرنے کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا ہے  کشمیری طلباء نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ،

در اصل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے سابق اسکالر عسکریت پسند منان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے الزام میں 3 کشمیری طلبا کو معطل کردیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تقریباً 13 کشمیری طلبا کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔

 

یونیورسٹی کے ترجمان شافعی قدوی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبا نے یونیورسٹی کے احاطے میں غائبانہ نماز جنازہ ادا نہیں کی اور نہ ہی ملک مخالف نعرے بازی کی تھی 

خیال رہے کہ منان وانی کی سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں ہوئی موت کے بعد اے ایم یو کیمپس میں پیدا ہوا تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا جس کے بعد کشمیری طلباء میں  سخت ناراضگی پائی جارہی تھی۔ دورسری طرف اس معاملے کے بعد سے ملک کی دیگر یونیورسٹیز میں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی پریشانیاں بڑھ رہی تھیں۔ 

 

یونیورسٹی میں پڑھنے والے کشمیری طلباء نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈگریاں واپس کرکے کشمیر لوٹنے کا اعلان کردیا تھا۔کشمیری طلباء کے اس اعلان سے یونیورسٹی سمیت سیاسی حلقوں میں بھی چہ می گوئیاں ہونے لگی تھیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے بنائی گئی سہ رکنی ٹیم نے کل مذکورہ طلباء کو بے قصور تصور کیا اوران کی معطلی کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

انتظامیہ کے اس فیصلہ کے بعد کشمیری طلباء اسے اپنی کامیابی تصورکر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اے ایم یو ہمارا اپنا ادارہ ہے۔ یہاں سے کوئی جانا نہیں چاہتا تھا لیکن حالات ایسے بنا دئیے گئے جس کے سبب یہ سخت فیصلہ لینا پڑ رہا تھا۔ اب انھیں بھی اُمید ہے کہ ضلع انتظامیہ ان کے مطالبہ کو مانے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا