English   /   Kannada   /   Nawayathi

پریہ رمانی کی حمایت میں آئیں 20خواتین صحافی ،ایم جے اکبر کے خلاف گواہی کو تیار

share with us

نئی دہلی:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزکی مودی حکومت میں مرکزی وزیر برائے امور خارجہ ایم جے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگانے والی صحافی پر یہ رمانی کی حمایت میں ایشین ایج میں کام کرچکیں 20خواتین صحافی سامنے آئیں ہیں ۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ان خواتین صحافیوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے پریہ رمانی کی حمایت کی بات کہی ہے اور عدالت سے گزارش کی ہے کہ اکبر کے خلاف معاملے میں ان کو سناجائے۔

عورتوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے کچھ کا اکبر نے جنسی استحصال کیا ہے اور کچھ اس کی گواہ ہیں ۔صحافیوں نے اپنے دستخط والے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ،رمانی اپنی لڑائی میں اکیلی نہیں ہے ۔ہم ہتک عزت کے معاملے میں شنوائی کر رہی عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم میں سے کچھ کے جنسی استحصال اور دوسروں کی گواہی پر غور کیا جائے جو اس استحصال کی گواہ تھیں ۔

مینل بگھیل ،منیش پانڈے ،تشیتا پٹیل ،کنیکا گہلوت،سپرنا شرما ،رمولا تلواربادام،ہوئین ہوجیل،عائشہ خاتون ،کشل رانی گلاب،کنیزہ گجاری ،مالویکا بنرجی،اے ٹی جینتی،حامدہ پارکر،جونالی براگوہین ،میناکشی کمار،سجاتا دتا سچدیوا،رمیش چکرورتی ،کرن منرال اور سنجری چٹرجی نے بیان پر دستخط کیے ہیں ۔

ڈکن کرانیکل کی ایک صحافی کرسٹینا فرانسس نے بھی اس بیان پر دستخط کیا ہے ۔ اکبر نے اپنے اوپر لگے الزامات کو خارج کرتے ہوئے گزشتہ سوموار کو رمانی کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ دائر کیا تھا۔اس سے پہلے پریہ رمانی نے سوموار کو کہا کہ وہ مرکزی وزیر ایم جے اکبر کے ذریعے ان کے خلاف عدالت میں دائر ہتک عزت کی شکایت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے اکبر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ڈرا دھمکا کر متاثرین کو چپ کرانا چاہتے ہیں ۔

افریقہ سےلوٹنے کے بعد ایم جے اکبر نے کئی خواتین کے ذریعے ان پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزام کو خارج کرتے ہوئے ان کو جھوٹا ،خیالی اور افسوسنا ک بتایا ۔انہوں نے رمانی کے خلاف سوموار کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہتک عزت کا معاملہ دائر کیا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا